بی اے ،بی ایس سی کے دوہزار سے زائد نتائج تاخیر کا شکار


بی اے ،بی ایس سی کے دوہزار سے زائد نتائج تاخیر کا شکار

دو روز میں نتائج مکمل :کنٹرولر آفس ذرائع،بی زیڈیو داخلہ کی تاریخ بڑھائے :طلبہزکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونیوالے بی اے ،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے دوہزار سے زائد نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے ۔ زکریا یونیورسٹی نے بی اے ،بی ایس سی کے نتائج کا اعلان 25اگست کو کیا تھا ۔ اس سے قبل کنٹرولر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس بار مکمل رزلٹ جاری کیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوا اور ادھورا رزلٹ جاری کیا گیا ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام تک دوہزار سے زائد امیدواروں کے نتائج مکمل نہیں ہوئے تھے اوراس بات کا بھی امکان نہیں کہ یہ 5ستمبرتک مکمل ہوجائیں گے جبکہ انتظامیہ آج نتائج کا دوسرا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو امیدواروں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ۔ اس وقت بھی نمبر و ں کی تاخیر کے 7 سو اور نتائج کی تیاری میں تاخیر کے 14سو سے زائد کیس موجود ہیں ۔ اس بارے میں کنٹرولر آفس ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں تمام نتائج مکمل کرلئے جائیں گے ۔ دوسری طرف طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی فوری نتائج کااعلان کرے یا داخلے کی تاریخ میں اضافہ کرے