قائم مقام ڈائریکٹر کالجز پروفیسر منصور شاہ کا گورنمنٹ ایمرسن کالج کا دورہ


ڈائریکٹر کالجز پروفیسر رمضان شہزاد عید الاضحی کے بعد چارج لیں گے قائم مقام کا ایمرسن کالج کا دورہ

ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر رمضان شہزادعید الاضحی کے بعد چارج لیں گے ۔ذرائع کا کہناہے کہ پروفیسر رمضان شہزاد کی بطورڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن تعیناتی کے لئے سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچ گئی ہے ۔ امید ہے کہ رواں ہفتے منظوری مل جائے گی۔علاوہ ازیں قائم مقام ڈائریکٹر کالجز پروفیسر منصور شاہ نے گزشتہ روز گورنمنٹ ایمرسن کالج کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے ۔انہوں نے کلاسز کا معائنہ اور طلبہ کی یونیفارم چیک کیں۔ کالج میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ۔