ڈیرہ غازیخان-آل پاکستان واٹر منیجمنٹ ایمپلائرز یونین کےکنٹریکٹ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

gotestmcqs.blogspot.com

ڈیرہ غازیخان-آل پاکستان واٹر منیجمنٹ ایمپلائرز یونین کےکنٹریکٹ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ




ڈیرہ غازیخان(شیخ سلیم رضا سے) معلم کو اپنا پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو ہر صورت پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نسل نو کی تربیت پر بھی زور دینا چاہیے آنے والے چیلنجزکا مقابلہ عملی طور پر کیا جاسکتا ہے اور یہ کام اچھا معلم کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ای ڈی اوایجوکیشن شوکت علی شیروانی نے گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول ڈیرہ غازیخان میں سینئر ٹیچر محمد رمضان طارق کے اعزا ز میں بسلسلہ ریٹائرمنٹ ۱ لووداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا مہمان خصوصی ای ڈی اوایجوکیشن شوکت علی شیروانی تھے تقریب کی صدارت پرنسپل سکول سجاد حُسین کپاہی نے کی ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی شیروانی نے ریٹائرہونے والے ٹیچرمحمد رمضان طارق کی تعلیمی جذبات کو سراہااور انہیں اپنی سروس باعزت طور پر مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی شوکت شیروانی نے اپنے خطاب میں وزیراعلی پنجاب کے تعلیمی ویژن پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ معلم کو اپنا پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو ہر صورت پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نسل نو کی تربیت پر بھی زور دینا چاہیے آنے والے چیلنجزکا مقابلہ عملی طور پر کیا جاسکتا ہے اور یہ کام اچھا معلم کر سکتا ہے اس تقریب میں نئے تعینات ہونے والے پرنسپل سجاد حُسین کو بھی مبارک پیش کی گئی پرنسپل سجاد حُسین کپاہی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ محنت ،لگن ،شفقت اور پیار کے ساتھ بچوں کی تعلیمی و تربیت پر زور دیں اس موقع پر محمد صادق کھوسہ اور حافظ احمد محمود نے بھی خطاب کیا ۔
فوٹو ای میل سے لیں
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ) آل پاکستان واٹر منیجمنٹ ایمپلائرز یونین کے زیرِ اہتمام ڈی او آفس میں ضلع بھر کے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ، سرکاری امور کا بائیکاٹ کیامظاہرین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی تفصیلات کے مطابق محکمہ واٹر منیجمنٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ضلعی صدر غلام مصطفی بزداراور واحد بخش قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے شعبہ واٹر منیجمنٹ پنجاب میں دو ہزارسے زائد ملازمین میں اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کارسٹاف انجینئر،سب انجینئراور راڈمیں شامل ہیں12 سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں جبکہ سندھ ،بلوچستان خیبرپختون خواہ اور گلگت بلستان میں واٹر منیجمنٹ کے ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے پنجاب کے یہ ملازمین تاحال اپنے حق کے منتظر ہیں اس وقت کے صوبائی وزیرزراعت احمد علی اولکھ نے ایک ہفتہ کے اندر ریگولر کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی وفا نہ ہوا
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے اگر ہمارے مطالبات منطور نہ کئے گئے توہم پنجاب اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر اجتماعی خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے ۔
فوٹو ای میل سے لیں


ڈیرہ غایخان()نیٹ کیفے نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب دھکیلنے لگے، بیلوپرنٹ فلمیں دیکھا کر نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہے طالب علم سکول جانے کی بجائے ان نیٹ کیفوں کا رخ کرتے ہیں بچوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن ،تھانہ سٹی کے علاقے اور شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ نیٹ کیفے موجود ہیں نیٹ کیفے نوجوانوں کے اخلاق باختہ کرنے کے اڈے بن گئے جہاں وہ بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں نسل نو کی اکثریت یہاں اپنا وقت اور پیسہ برباد کرتی ہوئی نظرآتی ہے جہاں نوجوانوں اور یہاں تک کہ بچوں کی بھی بھیڑ لگی رہتی ہے نیٹ کیفوں میں ہرقسم کا نشہ بھی فراہم کیاجاتا ہے اپنی اپنی بساط کے مطابق غریب متوسط اور امیر نوجوان نیٹ کیفوں کا رخ کرتے ہیں نیٹ کیفوں میں ایک بار پھر نشے کی لت کا شکار ہوکر صحت الگ برباد ہوتی ہے اور مستقبل پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس حوالے سے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار کی توجہ اس نازک اور سلگتے ہوئے مسئلے کی جانب دلائی ہے اور کہا ہے کہ نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تعلیمی اداروں کے اوقات کے دوران نیٹ کیفوں میں نوجوانوں کے داخل پر پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والے نیٹ کیفوں کو سیل کردیاجائے اور مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھاجائے کم عمر بچوں کو نیٹ کیفوں میں جانے کی اجازت بالکل نہ دی جائے اسی طرح نیٹ کیفوں میں چھوٹے چھوٹے کیبن بنانے پربھی پابندی عائد کی جائے انہوں نے کہا کہ نیٹ کیفوں کے آس پاس جرائم پیشہ افراد بھی گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں جو نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں اوران سے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کراتے ہیں محمد طاہر ،محمد علی ،یاسر ستار،علی محمد دلاور شہزاد،طار ق محمود ودیگر نے مطالبہ کیا ہے ان نیٹ کیفوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے انہیں بند کیا جائے ۔

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد کل ڈیرہ غازیخان پہنچیں گے وہ اپنے اس دورے میں ڈیرہ غازیخان کے ارکان اور ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور تنظیمی صورت حال جائزہ لیں گے یہ بات جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان میڈیا کوارڈنیٹر چوہدری محمد طاہر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وہ ڈیرہ غازیخان دورے کے بعد تحصیل تونسہ روانہ ہوجائیں گے جہاں پر وہ تنظیمی امور پر گفتگوکریں گے ۔

ڈیرہ غازیخان( بخت محمد کھوسہ سے)ڈیرہ غازیخان میں ایک اور حوا کی بیٹی’’کالا کالی‘‘کی بھنٹ چڑھ گئی،کالی قراردی جانیوالی صفیہ بی بی 8لاکھ روپے میں زاہد حسین کے ساتھ فروخت کر دی گئی جبکہ مبینہ کالا کو جان کی دھمکی دیکر پنچائیت نے6لاکھ روپے چٹی عائد کر دی،زاہد حسین اور انکے بھائی مجاہد کی طرف سے تشدد کرنے اور قید کرنے پر صفیہ نے موقع پاکر پولیس کو بلایا اور عدالت نے صفیہ کو دارالامان بھیج دیا،تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقہ خان پور فتح والا کے ایک نوجوان پر مبینہ طور پر الزام عائد کیا گیا کہ انکے ناجائز تعلقات صفیہ بی بی کے ساتھ ہیں جس پر صفیہ کے بھائی فاروق اور رشتہ داروں نے ملکر صفیہ کو زاہد حسین نامی شخص کے ساتھ 8لاکھ روپے میں فروخت کر دیا ہے اور مبینہ کالا کو چٹی دیکرصلح نہ کرنے کی جان کے خوف سے مبینہ کالا نے پنچائیت کے فیصلے پر عملدارآمد کی حامی بھری اور پنچائیت نے 6لاکھ روپے مبینہ کالا پر چٹی رکھ لی جبکہ کالی قرار دی جانے والی صفیہ بی بی کو خرید نے والے زاہد حسین کے بھائی اور رشتہ داروں نے اس پر تشدد کرنا معمول بنا لیا اور گزشتہ چار پانچ روز سے صفیہ بی بی کو گھر میں قید کر رکھا ہوا تھا موقع پا کر صفیہ بی بی نے پولیس کنٹرول اطلاع کر دی جس پر پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے موقع پر پہنچ کر صفیہ کو تحویل میں لیکر ان کے بیان ریکارڈ کر کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے صفیہ کے بیان کی روشتی میں اسے دارالامان بھیج دیا ہے ادھر صفیہ بی بی بتایا کہ ان کی رشتہ داروں سمیت زاہد حسین اوردیور مجاہد حسین سمیت بھائی فاروق وغیرہ سے انکی جان کو خطرہ ہے وہ دارالامان میں پناہ لینا چاہتی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔