ڈائریکٹرکالجز ملتان کیلئے 21 پروفیسرز کے نام ایچ ای ڈی کو بھجوا دئیے گئے -

ڈائریکٹرکالجز کیلئے 21پروفیسرز کے نام ایچ ای ڈی کو ارسال

ڈائریکٹرکالجز ملتان کیلئے 21 پروفیسرز کے نام ایچ ای ڈی کو بھجوا دئیے گئےاس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے مطابق نئے ڈائر یکٹر کی تعیناتی کے لئے 21نام ایچ ای ڈی کو ارسال کئے گئے ہیں، جس میں کالجز کے پرنسپل بھی شامل ہیں، جونام بھجوائے گئے ہیں ان میں ڈاکٹر سلیم، میاں نواز، ملک اسلم، تنویر خان، سعیدجھنڈیر، رمضان شہزاد، فرح جاوید، عبدالغفار غفاری، ،چودھری اشرف، عیش محمد، طاہر فراز، اللہ دتہ ، لیاقت رسول اور دیگر شامل ہیں ، ذرائع کاکہنا ہے کہ امکا ن ہے آئندہ ہفتے سے انٹرویو کا سلسلہ شروع ہوجائے اور ستمبرکے آخری ہفتے میں نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی کردی جائے ۔