نماز عصر کی فضیلت
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
رات اور دن کے فرشتوں کی ڈیوٹیاں بدلتی رہتی ہیں۔ فجر اور عصر کی نمازوں میں (ڈیوٹی پر آنے والے اور رخصت پانے والوں کا
اجتماع ہوتا ہے)۔پھر تمہارے پاس رہنے والے فرشتے جب اوپر چڑھتے ہیں تو اللہ تعالی پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان سے بہت
زیادہ اپنے بندوں کے متعلق جانتا ہے، تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا۔ وہ جواب دیتے
ہیں کہ جب ہم نے ان کو چھوڑا تو وہ( فجر کی) نماز پڑھ رہے تھے اور جب ان کے پاس گئے
تب بھی وہ (عصر کی) نماز پڑھ رہے تھے۔
