پنجاب بھر میں موسم گرما میں تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار جاری
Sami Aslam
پنجاب بھر میں موسم گرما میں تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار جاری
15اپریل۔2015ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما میں تعلیمی اداروں کے لئے نئے اوقات کار جاری کر دئیے ۔( جمعرات ) 16اپریل سے بوائز سکول صبح 7 بجکر 45منٹ پر جبکہ گرلز سکولز صبح ساڑھے سات بجے کھلا کریں گے اور باالترتیب بوائز سکولز 1بجکر 15منٹ پر جبکہ گرلز سکولز ایک بجے بند ہوا کریں گے۔جمعہ کے روز بوائز سکول 11.45 اورگرلز سکولز11.30 بجے بند ہوا کریں گے۔ یہ اوقات کار 15اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گے۔