Saif-E Muhammdi SAW Urdu Book

"Saif-E Muhammdi SAW"  This Book Has Been Written by "Maulana Muhammad Gharri".duniya mein koi aisa musalman nahi jo is haqeeqat se na aashna ho ke zamana risalat maab sale Allah aleh wasallam mein musalmanoon ke paas aqeday aur amal ke liye sirf wahi ellahi thi jis ke do hissay they : quran vhdis, sahaba karaam razi Allah عنہم sirf unhi daal o cheezon par amal karte rahay. deen vdnya ki tamam zaroraton ke ehkaam isi se letay rahay. sahaba وتابعین ke zamana mein wahi Ellahi hi maakhuz ومصدر masail tha. baad azan baaz logon naay taqleed shakhsi ko bhi daakhil deen kar liya aur aymh arbah se mansoob fatawa واجتہادات ko bhi mustaqil maakhuz samajh kar un se masail ka istanbat karne lagey.
دنیا میں کوئی ایسا مسلمان نہیں جو اس حقیقت سے نا آشنا ہو کہ زمانہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں مسلمانوں کے پاس عقیدے اور عمل کے لیے صرف وحی الہی تھی جس کے دو حصے تھے:قرآن وحدیث،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم صرف انہی د و چیزوں پر عمل کرتے رہے۔دین ودنیا کی تمام ضرورتوں کے احکام اسی سے لیتے رہے۔صحابہ وتابعین کے زمانہ میں وحی الہیٰ ہی ماخذ ومصدر مسائل تھا۔بعد ازاں بعض لوگوں نے تقلید شخصی کو بھی داخل دین کر لیا اور ائمہ اربعہ سے منسوب فتاوی واجتہادات کو بھی مستقل ماخذ سمجھ کر ان سے مسائل کا استنباط کرنے لگے۔اہل حدیث کی دعوت یہ ہے کہ پھر سے صحابہ وتابعین کی روش کی جانب پلٹا جائے اور صرف قرآن وحدیث ہی سے رہنمائی لی جائے۔حضرات مقلدین کو یہ روش پسند نہیں چنانچہ وہ اہل حدیث کی جانب غلط مسائل منسوب کر کے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،حالانکہ اہل حدیث کا دامن ان سے بالکل بری ہے۔دوسری طرف خود ان کے فقہی ذخیرے میں ایسے مسائل ہیں جو کتاب وسنت کے بالکل خلاف اور شرم وحیا سے عاری ہیں ۔زیر نظر کتاب میں خطیب الہند مولانا محمد جونا گڑھی رحمتہ اللہ نے اسی کو موضوع بحث بنایا ہے اور انتہائی مدلل انداز سے فقہ حنفی کے مسائل کو کتاب وسنت کے مخالف ثابت کیا ہے ۔امید ہے مقلد شیان حق کھلے دل سے اس کا مطالعہ کریں گے ،جس سے حق پہچاننے میں یقیناً مدد ملے گی۔