Rasool-ullah SAW Ka 200 Sunahray irshadat Urdu Pdf book

رسول اللہ ﷺ کے 200 سنہرے ارشادات
Rasool-ullah SAW Ka 200 Sunahray irshadat Urdu Pdf bookاللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو راہ ہدایت دکھلانے کے لیے مختلف آسمانی صحائف نازل فرمائے اور پھر ان صحائف کی تشریح و تبیین کے لیے اپنے برگزیدہ بندوں کا انتخاب کیا۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ہستیوں میں سے سب سے آخری ہیں جن کی زندگی قرآن کریم کی تفسیر کا بہترین نمونہ ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں نہایت خوبصورتی کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر جاری ہونے والے 200 ارشادات کو مع اردو ترجمہ صفحہ قرطاس پر منتقل کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے ان احادیث کو مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہ احادیث دین اسلام کے بنیادی عقائد اور اصولوں سے متعلق ہیں جن کوانہوں نے موضوعاتی یا فقہی ترتیب سے بھی پاک رکھا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلمان ان احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حرز جان بنائیں۔ تاکہ مصنف کے بقول دوران گفتگو ہماری زبانوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث رواں دواں ہوں۔