قرآنی آیات کے خوبصورت وال پیپرز
تو خدا جو سچا بادشاہ ہے عالی قدر ہے اور قرآن کی وحی جو تمہاری طرف بھیجی جاتی ہے اس کے پورا ہونے سے پہلے قرآن کے (پڑھنے کے) لئے جلدی نہ کیا کرو اور دعا کرو کہ میرا پروردگار مجھے اور زیادہ علم دے۔ (سورۃ طہٰ:114)
اے اہل ایمان خدا کا بہت ذکر کیا کرو۔ (سورۃ الاحزاب:41)
اور زمین پر اکڑ کر (اور تن کر) مت چل کہ تو زمین کو پھاڑ تو نہیں ڈالے گا اور نہ لمبا ہو کر پہاڑوں کی چوٹی تک پہنچ جائے گا۔ (سورۃ بنی اسرائیل:37)
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کیے ان کے لئے بہشت کے باغ مہمانی ہوں گے۔ (سورۃ الکہف:107)
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے۔ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا۔ (سورۃ العلق:4-3)
اور زمین پر اکڑ کر (اور تن کر) مت چل کہ تو زمین کو پھاڑ تو نہیں ڈالے گا اور نہ لمبا ہو کر پہاڑوں کی چوٹی تک پہنچ جائے گا۔ (سورۃ بنی اسرائیل:37)
کہہ دو کہ میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے اور تم جو چیز خرچ کرو گے وہ اس کا (تمہیں) عوض دے گا اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔ (سورۃ السبا:39)
یہ وال پیپرز ہمارے ایک فیس بک کے دوست ابو حنظلہ کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔ اور اس ویب سائٹ پر آپ ویورز کیلئے پیش ہیں۔ ان وال پیپرز کی نفاست اور دلکشی موصوف کی فن میں مہارت کو ظاہر کرتی ہے۔ مزید برآں یہ آپ کی آرٹس و گرافکس ڈیزائننگ میں مدد کر سکتے ہیں۔ ان سے فیس بک پر رابطہ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔