کراچی میں جاری رینجرزکے آپریشن کا دائرہ پنجاب تک بڑھایا جائے، عمران خان
اسلام آباد- پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت شدت پسندوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں اس لئے رینجرز کا آپریشن کراچی سے پنجاب تک بڑھایا جائے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ لاہورمیں پی ٹی آئی کے رہنما مرزا تنویرکا قتل قابل مذمت ہے، گزشتہ سال بلدیاتی الیکشن کےدوران بھی 2 کارکنوں کوقتل کیا گیا، مرزا تنویر بلدیاتی الیکشن میں 2 کارکنوں کے قتل کے مقدمہ میں مدعی تھے اور اس کیس کی پیروی بھی کررہے تھے، ان 2 کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزم تاحال آزاد گھوم رہا ہے، مرزا تنویرنے مخالفین کے سیاسی دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا، پنجاب پولیس مرزا تنویر کو ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ تھی، لاہورمیں ٹارگٹ کلرزکے خلاف کارروائی کراچی آپریشن کے طرزپر کی جانے چاہیے