تونسہ شریف-پل22، اشتہاریوں کو گرفتار کرانےوالے ،زخمی کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا

نسہ شریف (نامہ نگار )ممبر امن کمیٹی سیاسی و سماجی کارکن قاری لعل حسین اختر چھٹانی سابق کونسلر امیدوار عبداللہ جان کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چند روز قبل پل 22چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان محمد موسیٰ لغاری کو مقامی انتظامیہ نے بے یارو مددگار چھوڑ دیامحمد موسیٰ لغاری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تین خطر ناک اشتہاریوں کو اس وقت گرفتار کرانے میں پولیس کی مدد کی تھی کہ جب پل 22چیک پوسٹ پر مسلح اشتہاریوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو موسیٰ خان لغاری ودیگر عوام نے پولیس کے ساتھ مل کر ان کا گھیرا تنگ کیا