زکریا یونیورسٹی کے طلبا پیف سکالر شپ کے لئے درخواستیں 31اگست تک دے سکیں گے ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹرسکالرشپ پروفیسر بشیر احمد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے پا س اس وقت 350پیف سکالرشپ موجودہیں جو ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم فل کے طلباکے لئے ہیں جنہوں نے 2015-16میں داخلہ لیا ۔ طلبہ اپنے شعبوں کی توسط سے سکالرشپ کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں ۔