By keeping focus on security issues, notice has been issued regarding evacuation of all University hostels during summer holidays.
سیکیورٹی خدشات، یونیورسٹیوں کے ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا
لاہور(وقائع نگار ) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چھٹیوں کے دوران تمام یونیورسٹیوں کے ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ،ہوسٹل میں مقیم طالبعلموں کو گھروں کو جانے کی ہدایات۔ بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ کے بعدسیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ہاسٹل خالی کروائے جا رہے ہیں جس کے بعد تمام ہاسٹلوں سے طالبعلموں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ۔پولیس کی جانب سے تمام یونیورسٹیز انتظامیہ کوآگاہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں ایک بھی طالبعلم ہوسٹل میں نہیں ہونا چاہئے۔