Educators Jobs 2016 Complete Process for Apply
How to apply after passing NTS test. NTS Test Pass apply Now for Interview. Next process for apply after NTS Test for Educators Jobs in Punjab 2016 is explained below for your help. Please read carefully and share with friends.
- NTS Jobs in Punjab
- Educators Jobs in Punjab
- NTS Test Pass Next Process
- How to apply after NTS test Pass
See Educators jobs advertisement for All districts
- Education Department will Calculate merit according to your academic qualification marks and NTS test Marks.
- After Preparation of merit education department will display lists for Objections and Interviews.
- After interviews final list will be displayed
Download Educators Application Form & Chalan Form in PDF
Click on below images for save Educators Jobs 2016 in Punjab Application form for apply on Educators Jobs at District Level and Bank Challan Form for Depositing Rs.100/- as processing fee. Educators Jobs Application form and Educators Jobs Challan Form.
Educators Jobs in Punjab Application Form
Download Solved MCQs Books & Notes for NTS Tests
Educators Jobs in Punjab Challan Form for depositing Fee Rs.100/-
::: ریکروٹمنٹ 2017-2016 کے حوالے سے ضروری ہدایات :::
Copied : Thanks to Brother Munir Hayat :) Jazakallah
السلام علیکم ۔ امید ہے سب خیریت سے ہونگے۔ یہ پوسٹ ان امیدواروں کے لیے ہے جو این ٹی ایس کا ٹیسٹ دے چکے ہیں اور اپ آگے کیا طریقہ کار ہے جاننا چاہتے ہیں۔
--- این ٹی ایس دس دن تک رزلٹ کارڈ جاری کرے گا۔ (جسے نا ملے وہ ان کی ویب سائٹ سے پرنٹ کروا لے)۔ ایجوکیٹر کے لیے پاسنگ مارکس 50 ہیں اور اے ای او کے لیے 60 مارکس ہیں۔
::: ﺭﺯﻟﭧ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ :::
--- ﺟﻮﻧﮩﯽ ﺍﯾﻦ ﭨﯽ ﺍﯾﺲ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎﺭﮈ ﻣﻮﺻﻮﻝ ﮨﻮ، ﺁﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﮈﺍﮐﻮﻣﻨﭩﺲ ﮐﯽ ﺍﭨﯿﺴﭩﮉ ﻓﻮﭨو ﮐﺎﭘﯿﺎﮞ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﻓﺎﺋﻞ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻓﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﮉﯾﮑﺲ ﭘﯿﺞ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮈﺍﮐﻮﻣﻨﭩﺲ ﮐﮯ ﺗﻔﺼﯿﻞ ﺩﺭﺝ ﮐﺮﯾﮟ۔ 100 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﭼﻼﻥ ﺑﯿﻨﮏ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﻭﺍ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﻓﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮﯼ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮈﺳﭩﺮﮎ ﺍﯾﺠﻮﮐﯿﺸﻦ ﮐﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﻭﺍ ﺩﯾﮟ۔
::: اپلائی کیسے کرنا ہے :::
--- ڈسٹرک ایجوکیشن آفس سے ہر سکیل کے لیے الگ الگ فارم لینا ہوگا، اسے احتیاط سے پُر کریں۔ کیونکہ اس بار ایک فارم الگ سے دیا جائے گا جس پر آپ کی یونین کونسل کے سکول دیے گئے ہونگے۔ آپ نے بڑے دھیان سے اس لسٹ کو چیک کرنا ہے اور جس سکول میں اپلائے کرنا ہے اس پر نشان لگا دیںا۔ پھر ہر سکیل کے لیے 100 روپے کا چلان بھرنا ہوگا اور متعلقہ بینک میں جمع کروا کر بینک کی مہر شدہ اوریجنل رسید اپنے فارم کے ساتھ لگا کر جمع کروانی ہوگی۔
--- دھیان میں رہے اس دفعہ اپنی ہی یونین کونسل (یو سی) میں اپلائی کرنے پر یو سی کے مارکس بھی ملیں گے۔ اور اس ریکروٹمنٹ میں میرٹ یونین کونسل لیول پر بنے گا۔۔ تحصیل لیول پر نہیں۔ اپنے یوسی سے باہر اپلائے کرنے پر بارہ نمبر نہیں ملیں گے۔۔ لہذا بہت دھیان سے اپنے سکولوں تفصیلات درج کریں. تاکہ بعد میں کسی قسم کی تکلیف یا پشیمانی نہ ہو.
::: سیٹ کا کیسے پتا چلے گا؟؟ کہ یوسی میں ہیں یا نہیں ؟؟؟ :::
--- ہر ڈسٹرک کی ایڈ میں یوسی لیول پر سکول اور سیٹس مینشن ہیں۔۔
نوٹ۔۔یوسی شہر میں وارڈ میں منقسم ہے۔۔ اگر اپ کی آپ کی رہائشی وارڈ میں ہے تو اپ کو 12 نمبر اور اگر نہیں ہے تو 8 نمبر ملیں گے۔
--- یوسی دیہی علاقہ کو گاؤں میں تقسیم کیا گیا ہے اگر اپ کی سیٹ آپ کے اپنے گاؤں میں ہے تو اپ کو 12 نمبر وگرنہ 8 نمبر دیے جائیں گے۔
--- آپ اپنی تحصیل کی کسی بھی یوسی میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
--- ایک یوسی میں بیس سکول چوز کیے جاسکتے ہیں
--- فارم کے ساتھ اپنے تمام ڈاکومنٹس لگائیں اٹیسٹ کروا کر اور ہر سکیل کے لیئے الگ الگ 100 روپے کا چالان جمع کروا کر اوریجنل ساتھ لگائیں۔
--- فائل یا فائلیں جمع کرواتے وقت متعلقہ آفس سے رسید اور ڈائری نمبر لینا مت بھولیں اور اس رسید کو سنبھال کر رکھیں۔ یاد رکھیں کہ فائل جس آفس میں اپلائی کر رہے ہیں اسی آفس کو جمع کروائیں۔
--- اس کے بعد کچھ دنوں میں اس ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے گا۔۔ اور کچھ غلط ہونے کی صورت میں تین دن کے اندر کریکشن کروانا ہوگی۔
--- اس کے بعد انٹرویو ہوگا۔
--- متعلقہ DEOs اور EDO آفس سے آپ کو ضروری معلومات دی جائیں گی۔
--- انٹرویو کے لئے اصل اسناد اور شناختی کارڈ لے جانا لازمی ہے۔۔۔ انٹرویو کے پانچ نمبر ہونگے۔
--- اسکے بعد لسٹ لگائی جائیں گی۔
--- جن کا میرٹ بنا انہیں بلا لیا جائے گا۔
------------------------------------------------------------------------
::: ضروری بات :::
---کچھ لوگ یہ غلط فہمی پھیلا رہے ہیں کہ ایجوکیٹرز کے لیے اپلائی کرتے وقت ہر سکول کے لیے الگ فائل کے ساتھ درخواست دینا پڑے گی۔ ایسا ہر گز نہیں ہے۔
--- اگر آپ اپلیکیشن فارم دیکھیں تو اس کے ساتھ ایک فارم ہے جس پر آپ نے وہ تمام سکول لکھنے ہیں جن میں آپ اپلائی کرنا چاہتے ہیں۔
--- اسی فارم پر آپ کا ہر سکول کے لیے میرٹ بنے گا۔
--- میرٹ لسٹ لگاتے وقت ہر سکول کی لسٹ الگ سے لگائی جائے گی۔
کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ای ڈی او یا اپنے متعلقہ ڈی ای اوز کے آفس میں رابطہ کریں۔ شکریہ