اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دو سال بعد‘عوامی جمہوریہ چین 1949 ء میں آزاد ہوا۔لیکن جس رفتار سے اس ملک نے ترقی کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اس وقت چین عالمی معیشت پر تیزی سے چھا یا ہوا ہے۔ عالمی کساد بازاری میں ہر ملک بحران کا شکار ہے لیکن چین اور برازیل واحد ممالک ہیں جن کی ترقی پر عالمی کساد بازاری کا فرق نہیں پڑا۔ شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جس میں چین کی مصنوعات استعمال نہ ہورہی ہوں۔ چین نے کیسے ترقی کی آئیے اس کے بارے میں کو بتاتے ہیں۔