نظروں کو دھوکہ دیتی مصوری
یہ تصاویر ہیں یا نظر کا دھوکہ آپ یہی کہیں گے جبکہ یہ جنوبی کوریا کے انوکھے میوزیم کا نظارہ کریں گے۔ ٹرک آئی میوزیم میں لگی انوکھی نمائش میں یہ تصاویر، صرف تصاویر ہی نہیں، بلکہ یہاں آنے والے شائقین ان کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔پہلی نظر میں یہ کوئی فلم کا سیٹ لگ رہا ہے، لیکن در حقیقت یہ ٹو ڈی تصاویر ہیں اور یہاں آئے وزٹرز کو تھری ڈی کا گمان پیش کر رہی ہیں۔
یہ منفرد پینٹنگز زمانہ قدیم سے ٹرمپ لائل کہلاتی ہیں جن کے معنی آنکھ کو دھوکا دینے کے ہیں اور واقعی نام کی طرح یہ شاہکار نظروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔