جہنمیوں کا استقبال
اہل جہنم کا روز قیامت جس رسوا کن طریقہ سے استقبال کیا جائے گا، اللہ پاک کے قرآن نے
اس کا نقشہ کھینچا ہے۔ فرمایا
"اس روز جہنم سامنے لائی جائے گی۔ انسان اس دن عبرت حاصل کر لے گا لیکن آج عبرت کا فائدہ کہاں؟"
(سورۃ الفجر:23)
پھر انسان آتش جہنم سے بچنے کیلئے مختلف تدابیر کرے گااور یہ خوفناک مناظر اسے جھوٹ بولنے پر مجبور کر دیں گے
اور کہے گا کہ اللہ کی قسم ہم ہرگز مشرک نہ تھے"۔"
(سورۃ الانعام:23)
جب یہ تدبیر کارگر نہ ہوگی تو جہنمی کہے گا
اس روز گنہگار خواہش کرے گا کہ عذاب سے بچنے کیلئے اپنی اولاد کو، بیوی کو، بھائی کو، قریبی خاندان کو اور روئے زمین کے"
سب لوگوں کو فدیہ میں دیدےاوراپنے آپ کو عذاب سے بچا لے"۔
