Tohfa tul Uroos Urdu Pdf book Read Online

kisi bhi muashray ki tanzeem vtamir mein aayli o azdawaji zindagi aik ikai ki hesiyat rakhti hai. islam neh aayli zindagi ke barey tafseeli ehkamaat jari kiye hain kyunkay muashray ka istehkaam khandan ke istehkaam par munhasir hota hai. agar khandan mustahkam ho ga to muashra bhi mazboot bunyadon par ustuwar ho ga.' tohfa العروس' ka mauzo bhi azdawaji zindagi hai. is kitaab mein shohron ko apni biwion ke sath husn muashrat ke aadaab sikhayiye gaye hain. yeh kitaab mohazab andaaz mein miyan biwi ke azdawaji taluqaat par kitaab vasant aur aymh salaf ke aqval ke zariye roshni daalti hai. miyan biwi ke azdawaji taluqaat aik nihayat hi naazuk mauzo hai jis par umooman bazaar mein sathi aur fehash kitaaben dastyab hoti hain jo taleem kam deti hain aur jinsi hejaan angazi ka sabab ziyada banti hai. yeh kitaab is qisam ke fehash mawaad se pak hai. کسی بھی معاشرے کی تنظیم وتعمیر میں عائلی و ازدواجی زندگی ایک اکائی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام نے عائلی زندگی کے بارے تفصیلی احکامات جاری کیے ہیں کیونکہ معاشرے کا استحکام خاندان کے استحکام پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر خاندان مستحکم ہو گا تو معاشرہ بھی مضبوط بنیادوں پر استوار ہو گا۔ ’تحفۃ العروس‘ کا موضوع بھی ازدواجی زندگی ہے۔ اس کتاب میں شوہروں کو اپنی بیویوں کے ساتھ حسن معاشرت کے آداب سکھائے گئے ہیں۔ یہ کتاب مہذب انداز میں میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات پر کتاب وسنت اور ائمہ سلف کے اقوال کے ذریعے روشنی ڈالتی ہے۔ میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات ایک نہایت ہی نازک موضوع ہے جس پر عموماً بازار میں سطحی اور فحش کتابیں دستیاب ہوتی ہیں جو تعلیم کم دیتی ہیں اور جنسی ہیجان انگیزی کا سبب زیادہ بنتی ہے۔ یہ کتاب اس قسم کے فحش مواد سے پاک ہے۔ البتہ اس کتاب میں کچھ ایسی باتیں بھی آ گئیں کہجن کا بیان ہمارے ہاں شرم وحیا کے معاشرے میں رائج تصورات کی روشنی میں کچھ نامناسب معلوم ہوتا ہے لیکن چونکہ ہمارے ہاں شادی حضرات کی تعلیم کے لیے کسی قسم کے شادی کورسز یا ازدواجی کورسز موجود نہیں ہیں لہٰذا ایسے میں اس قسم کا لٹریچر ایک ضرورت بن جاتی ہے جس میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بہت سے مسائل میں رہنمائی کی جائے۔ازدواجی مسائل کے حوالے سے اس کتاب میں عورتوں اور مردوں کی نفسیات اور ترجیحات پر بھی اچھی بحث موجود ہے کہ جس کا علم نہ ہونے کی وجہ سے اکثر وبیشتر نئے شادی شدہ جوڑے اختلافات وانتشار کا شکار ہو جاتے ہیں۔ نئے شادی شدہ حضرات کو اس کتاب کے مطالعہ کرنے کی تلقین کرنی چاہیے۔