Jannat Ka Haseen Manazir

Jannat Ka Haseen Manazir 

یہ دنیا دار الامتحان ہے، موت کے بعد ہر انسان اپنے اعمال کے مطابق یا دوزخ کا ایندھن بن جائے گا یا جنت کے عیش و آرام کا مستحق ٹھہرے گا۔ قرآن مجید اور احادیث نبویہﷺ میں جنت اور جہنم کی بہت تفصیلات بیان ہوئی ہیں۔ جنت کے حصول کے لیے ہمارے اسلاف کیا کیا قربانیاں دیتے رہے یہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ زیر نظر کتاب بھی جیسا کہ نام سے ظاہر ہے جنت سے متعلق قرآن و حدیث کی معلومات سے بھرپور ہے۔ کتاب کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے اندر جنت کی طلب کا معدوم جذبہ پھر سے ہرا بھرا ہو جائے۔